گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشت گرد ہلاک

علاقے کو ممکنہ خطرات سے پاک کرنے اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے

October 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر: سکیورٹی فورسز نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی اطلاع ملنے پر فورسز نے بروقت کارروائی کی اور تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو ممکنہ خطرات سے پاک کرنے اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔