پورٹ قاسم پرایل پی جی کے دو جہاز پہنچ گئے ،کل سے قیمتوں میں کمی متوقع
دونوں جہازوں پر7 ہزار 603 میٹرک ٹن سے زائد ایل پی جی موجود ہے
فائل فوٹو
کراچی: پورٹ قاسم پر درآمدی ایل پی جی کے دو بحری جہاز پہنچ گئے۔
پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق دونوں جہازوں کے ذریعے 7 ہزار 603 میٹرک ٹن سے زائد ایل پی جی درآمد کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سوئی سدرن گیس کے لیے درآمدی ایل پی جی لے کر دو بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیسا ون نامی بحری جہاز 3 ہزار 83 میٹرک ٹن جبکہ پی جی سی یانیاس 4 ہزار 520 میٹرک ٹن درآمدی ایل پی جی لے کر پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے سے کل سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔