متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی فیسوں کا اعلان

36 صفحات (نارمل فیس: 145 درہم، ارجنٹ فیس: 235 درہم)،72 صفحات (نارمل فیس: 260 درہم، ارجنٹ فیس: 425 درہم)

October 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کیلیے 5 سالہ ای پاسپورٹ اور 10 سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ای پاسپورٹ اور ایم آر پی کی نئی فیسوں کا شیڈول پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فیس یو اے ای درہم میں وصول کی جائے گی۔

5 سالہ ای پاسپورٹ:

36 صفحات (نارمل فیس: 145 درہم، ارجنٹ فیس: 235 درہم)

72 صفحات (نارمل فیس: 260 درہم، ارجنٹ فیس: 425 درہم)

10 سالہ ایم آر پی:

36 صفحات (نارمل فیس: 215 درہم، ارجنٹ فیس: 355 درہم)

72 صفحات (نارمل فیس: 390 درہم، ارجنٹ فیس: 635 درہم)

پہلی بار گم ہونے پر ڈبل جبکہ دوسری بار گم ہونے پر چار گنا فیس ادا کرنا ہوگی

پاکستان اور دنیا میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں آج سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، اس اقدام کے تحت اب نئے پاسپورٹ کے اجرا کیلیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

ای پاسپورٹ جدید سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سفری دستاویزات کی سکیورٹی اور شناخت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

پہلے سے جاری کیے گئے ایم آر پی اپنی مقررہ میعاد تک قابلِ استعمال رہیں گے، تاہم آج کے بعد نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کیلیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔