ماں کے تشدد کا شکار 4 سالہ سبحان کا والد سامنے آگیا

بچے پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر شدید صدمے سے دوچار ہوں،بچے کی واپسی اور انصاف کے حصول کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

October 24, 2026 · امت خاص
ماں کے تشدد کا شکار 4 سالہ سبحان کا والد سامنے آگیا

ماں کے تشدد کا شکار 4 سالہ سبحان کا والد سامنے آگیا

صادق آباد: چار سالہ بچے سبحان پر مبینہ تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کی والدہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بچے کے والد زاہد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پنجاب پولیس اور صادق آباد کے وکلا سے قانونی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ انہیں اپنے بچے کی واپسی اور انصاف کے حصول کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر بچے کو تکلیف میں دیکھا اور اس کی چیخیں سنی جا سکتی ہیں، جس کے بعد واقعہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پولیس کے مطابق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے اور بچے کی والدہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور پولیس کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے۔