خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق

لندی کوتل میں پیش آنے والا واقعہ، لاشیں اسپتال منتقل، پولیس تفتیش شروع

October 25, 2026 · اہم خبریں
لندی کوتل میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔

لندی کوتل میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔

خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں مقتولین کا تعلق لنڈی کوتل کے علاقے چینگی خیل سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی کار مکمل ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوہرے قتل کی وجوہات تحال معمہ بنی ہوئی ہیں اور پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔