فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں،آئی ایس پی آر
چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے حالیہ دورۂ تہران کے دوران پیش کی تھی، جسے ایران نے قبول کرلیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں،آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر ہیں اور ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ رہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران آج پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے حالیہ دورۂ تہران کے دوران پیش کی تھی، جسے ایران نے قبول کرلیا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق اجلاس میں فلسطین، لبنان اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ایران کے خلاف کسی بھی وقت جارحیت کا امکان موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق چار ملکی اجلاس میں علاقائی مسائل پر مشترکہ مشاورت اور خطے میں سلامتی کی صورتحال زیرِ بحث آئے گی۔