سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
ملک بھر سے رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال کے طویل انتظار کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر انہیں ملک بھر سے رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
48 سالہ صادق سنجرانی مارچ 2018ء سے مارچ 2024ء تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی۔
صادق سنجرانی 39 سال کی عمر میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے اور اس طرح وہ اس منصب پر فائز ہونے والے کم عمر ترین چیئرمین بھی بنے۔
نوشکی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی 1998ء اور 1999ء کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم میں رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2008ء سے 2013ء تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بھی کام کرتے رہے۔