وزیراعظم شہباز شریف کا اسپین میں ٹرینوں کے تصادم پر اظہارِ افسوس

اسپین میں ٹرین حادثے پر پاکستان کا اظہارِ یکجہتی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

October 28, 2026 · قومی

وزیراعظم شہباز شریف کا اسپین میں مسافر ٹرینوں کے تصادم کے حادثے پر اظہارِ افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین میں مسافر ٹرینوں کے تصادم کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچز، اسپین کے عوام اور حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے شہر ٹولیڈو میں مسافر ٹرینوں کے تصادم کے افسوسناک واقعے پر تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں اسپین کے عوام کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ حادثے میں ایک ٹرین آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔