وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی سفیر کی ملاقات،دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو

پاکستان اور سعودی عرب کا اسٹریٹجک شراکت داری گہری کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

October 28, 2026 · قومی

وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔