حافظ آباد میں مسافر بس سیم نالے میں جا گری،5 افراد جاں بحق،40 زخمی

بس لاہور سے چنیوٹ جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے

October 29, 2026 · قومی
پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد زخمی

پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد زخمی

حافظ آباد: سکھیکی کے قریب فتکی فلائی اوور پر مسافر بس سیم نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس لاہور سے چنیوٹ جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس بے قابو ہوکر سیم نالے میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ بعض مسافروں کے تاحال لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اور ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔