مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کا گورنر راج ختم کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ معاملات بہتر ہونے پر ہی گورنر راج کے خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع
فائل فوٹو
پشاور: مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے,مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنرراج کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنرراج کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ معاملات بہتر ہونے پر ہی گورنر راج کے خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ گورنرراج کے معاملے پر اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی،صوبے سے گند صاف کرنے کیلئے مجبوراً گورنر راج لگانا پڑا، مسائل کا سامنا ہے،گورنر راج کے دوران عوامی بہتری کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے پارٹی عہدیداروں اور پارلیمانی ارکان کو عوام میں جانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ لوگوں میں جا کر ان کے مسائل سنیں اور عوامی معاملات حل کروائیں۔شہباز شریف نے عوامی مسائل جاننے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیز قائم کرنے کی ہدایت کی اور تلقین کی کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو کھنڈر اور بے امنی کا شکاربنا دیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبے میں جو کام ہو رہے ہیں اس کا مکمل کریڈٹ لیا جائے،پارٹی ارکان اور عہدیداروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا۔
اجلاس میں صوبےکی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گورنر راج کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پرتفصیلی مشاورت بھی ہوئی۔اجلاس میں پارٹی عہدیدار اوراراکین اسمبلی شریک ہوئے،پارٹی کو فعال کرنے اور عہدیداروں کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔