پٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل مزید 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا
پٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار ,ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی
October 30, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیزل 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔
اوگرا نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبرسے 2 نومبر تک ہوگا۔