جمرود میں پولیو ٹیم کا سپروائزر اغواء

واقعہ جمرود کے علاقے چپری میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد پولیو ٹیم کے سپروائزر کو اپنے ساتھ لے گئے۔

November 4, 2026 · جرم وسزا
جمرود میں پولیو ٹیم کا سپروائزر اغواء

جمرود میں پولیو ٹیم کا سپروائزر اغواء

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں نامعلوم مسلح افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے سپروائزر کو اغواء کر لیا۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقے چپری میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد پولیو ٹیم کے سپروائزر کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مغوی کی تلاش کے لیے مختلف اہم راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مغوی سپروائزر کی بحفاظت بازیابی اور اغواء میں ملوث مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع خیبر میں گزشتہ روز سے سات روزہ انسدادِ پولیو مہم بھی جاری ہے۔