گھوٹکی میں ٹرین کی زد میں آکر ریلوے ملازم جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والا ملازم ریلوے ٹریک پر پیٹرولنگ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اس دوران ٹرین کی زد میں آگیا۔

November 5, 2026 · قومی
گھوٹکی میں ٹرین کی زد میں آکر ریلوے ملازم جاں بحق

گھوٹکی میں ٹرین کی زد میں آکر ریلوے ملازم جاں بحق

گھوٹکی: ڈھرکی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آنے سے ریلوے کا ایک ملازم جاں بحق ہوگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ملازم ریلوے ٹریک پر پیٹرولنگ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اس دوران ٹرین کی زد میں آگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ملازم کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔