مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی بہتری کے لیے 3 دن کی مہلت
اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی بہتری کے لیے 3 دن کی مہلت
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس کے دوران مریم نواز نے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر 100 فیصد قابو پانے کا حکم دیتے ہوئے اسٹریٹ لائٹس اور مین ہولز کو بھی مکمل طور پر فعال بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو متنبہ کیا کہ ان کی غفلت سے ان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی تاکید کی۔