سعودی عرب میں پانچ روز تک بارشوں کی پیشگوئی
شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بارش کے دوران نشیبی علاقوں، وادیوں اور سیلابی ریلوں کے راستوں سے دور رہنے کی ہدایت
سعودی عرب میں پانچ روز تک بارشوں کی پیشگوئی
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں اور زائرین کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بارش کے دوران نشیبی علاقوں، وادیوں اور سیلابی ریلوں کے راستوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہوگئی ہے۔ لاہور 373 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ ملتان میں آلودگی کی سطح 719 ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو آنکھوں میں جلن، خارش، کھانسی، گلے کی خرابی اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودہ فضا شہریوں کی صحت کے لیے خطرات بڑھا رہی ہے۔