بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا میں درخواست دائر

ستمبر 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے مجموعی طور پر 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

November 6, 2026 · قومی
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا میں درخواست دائر

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا میں درخواست دائر

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے اربوں روپے وصول کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔

درخواست کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے مجموعی طور پر 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کے اخراجات کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب انکریمنٹل کنزمپشن پیکج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا اس درخواست پر 17 نومبر کو سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں ممکنہ اضافے یا کمی کا تعین کیا جائے گا۔