پشاور میں نادرا افسر فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پشاور میں نادرا افسر فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار
پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو جاں بحق کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نادرا آفس کی پارکنگ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فہد کو نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نادرا آفس کی پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقتول کی لاش ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔