ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات
پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ میری سرداری پاکستان سے ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ آزادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھنی چاہیے جنہیں یہ نعمت حاصل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع ملک کی خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور تمغۂ امتیاز سے نوازا، جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ممپال سنگھ نے مزید کہا کہ وہ اور دیگر اقلیتی برادریاں ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتی رہیں گی۔