حیات آباد میں فائرنگ، نادرا افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت ہو گئی

ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ان کی تلاش میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔

November 7, 2026 · قومی
حیات آباد میں فائرنگ، نادرا افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت ہو گئی

حیات آباد میں فائرنگ، نادرا افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت ہو گئی

پشاور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد خان کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ان کی تلاش میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے حیات آباد میں نادرا دفتر کے قریب اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے تیس بور پستول کے آٹھ خول بھی برآمد کیے گئے تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔