سپارکو نے پاکستان کا خلائی پوزیشننگ نظام متعارف کرا دیا

یہ جدید ٹیکنالوجی ریلی میں شریک گاڑیوں کی پوزیشن معلوم کرنے اور ریسنگ کے عمل کو زیادہ محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ 

November 7, 2026 · قومی
سپارکو نے پاکستان کا خلائی پوزیشننگ نظام متعارف کرا دیا

سپارکو نے پاکستان کا خلائی پوزیشننگ نظام متعارف کرا دیا

پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم (پاک ایس بی اے ایس) متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور وقت کے تعین کی سہولیات کو مزید درست اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ نظام پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے کام کر رہا ہے اور صارفین کو درست پوزیشننگ، راستوں کی رہنمائی اور وقت کے تعین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک ایس بی اے ایس کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی ریلی میں شریک گاڑیوں کی پوزیشن معلوم کرنے اور ریسنگ کے عمل کو زیادہ محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔