اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ،10 نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا

اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا۔

November 7, 2026 · قومی
اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ،10 نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا

اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ،10 نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے، جبکہ تکنیکی کمیٹی بھی اپنی مشاورت مکمل کر چکی ہے۔ اب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا انتظار ہے۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ذیلی کمیٹی کے درمیان آخری دور 10 نومبر کو ہوگا۔ اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پُرامن اور جمہوری حدود کے اندر ہے۔ ان کے مطابق احتجاج کے نتیجے میں عوامی ریلیف کے حوالے سے کئی اہداف حاصل کیے جا چکے ہیں، جبکہ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ بھی حل کرنے کے لیے زیر غور ہے۔