پاکستانی خلا باز پہلی بار چین کے خلائی اسٹیشن کا سفر کرے گا، شینژو 24 مشن میں شمولیت متوقع

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز ہوگا۔ وہ مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دے گا

November 7, 2026 · قومی
پاکستانی خلا باز پہلی بار چین کے خلائی اسٹیشن کا سفر کرے گا، شینژو 24 مشن میں شمولیت متوقع

پاکستانی خلا باز پہلی بار چین کے خلائی اسٹیشن کا سفر کرے گا، شینژو 24 مشن میں شمولیت متوقع

پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ایک پاکستانی خلا باز رواں سال چین کے خلائی اسٹیشن کے شینژو 24 مشن میں شامل ہوگا۔ چین کی جانب سے تاحال اس مشن کی حتمی تاریخ اور پاکستانی خلا باز کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز ہوگا۔ وہ مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دے گا، جس کے تحت خلائی تجربات اور آلات کی نگرانی اس کی ذمہ داری ہوگی۔

یہ پیش رفت چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں دوطرفہ تعاون کا حصہ ہے۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستانی خلا باز شینژو 24 مشن میں شرکت کرے گا، تاہم اس کے نام کی باضابطہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی خلائی ادارے کے ایک عہدیدار نے ستمبر میں خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستانی پائلٹس ذیشان علی اور خرم داؤد بیجنگ میں قائم چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں کئی ماہ سے اس مشن کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔