وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا بھی ہے۔
November 7, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ کوپ 31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دوطرفہ شراکت داری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا بھی ہے۔