چشتیاں:مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے مریض جاں بحق
تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاسر
چشتیاں:مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے مریض جاں بحق
چشتیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے ایک مریض دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد متوفی کے ورثاء نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف احتجاج کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چشتیاں میں دورانِ علاج جاں بحق ہوا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ مریض کو غلط انجیکشن لگایا گیا، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔
دوسری جانب اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاسر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔