چین میں دماغ پڑھ کر94 فی صد تک درست ٹائپنگ کرنے والہ آلہ تیار

خاص قسم کے نرم الیکٹروڈز استعمال کیے گئے ہیں

November 9, 2026 · امت خاص
چین میں دماغ پڑھ کر94 فی صد تک درس ٹائپنگ کرنے والہ آلہ تیار

چین میں دماغ پڑھ کر94 فی صد تک درس ٹائپنگ کرنے والہ آلہ تیار

چین کے سائنسدانوں نے ایک نیا اور آرام دہ ڈیوائس تیار کیا ہے جو دماغ کی لہروں کو پڑھ کر کمپیوٹر پر ٹائپنگ کر سکتا ہے۔ اس ڈیوائس نے پورے دن کے استعمال میں 94 فیصد سے زیادہ درستی دکھائی ہے۔

یہ ڈیوائس دماغ میں کوئی چیز داخل کیے بغیر کام کرتا ہے۔ اس میں خاص قسم کے نرم الیکٹروڈز استعمال کیے گئے ہیں جو سر پر آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں۔ روایتی الیکٹروڈز یا تو بہت سخت ہوتے ہیں یا جلدی خراب ہو جاتے ہیں، لیکن یہ نئے الیکٹروڈز انسانی جلد کی طرح بنائے گئے ہیں۔ جہاں سر سے لگتے ہیں وہاں نرم ہیں اور باقی جگہ مضبوط ہیں۔

سائنسدانوں نے اس ڈیوائس کو ایک عام دماغی کیپ میں لگا کر ٹیسٹ کیا۔ ایک شخص نے اسے 14 گھنٹے تک آرام کی حالت میں پہنا رکھا۔ اسی طرح روزمرہ کی سرگرمیوں (چلنے، کھانے، پڑھنے اور سونے) کے دوران بھی 8 گھنٹے تک اس نے ٹھیک سے دماغی سگنل ریکارڈ کیے۔

ٹیسٹ میں لوگوں نے صرف دیکھ کر ورچوئل کی بورڈ پر نمبر اور تاریخ ٹائپ کی۔ درستگی 94 فیصد سے اوپر رہی۔ حرکت والے ٹیسٹ میں بھی 90 فیصد سے زیادہ کامیابی ملی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس مرگی جیسے امراض کی پیشگی وارننگ دینے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ روایتی جیل والے الیکٹروڈز سے بہتر ہے جو چند گھنٹوں بعد خشک ہو کر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

یہ تحقیق گوانگشی یونیورسٹی، گوانگشی میڈیکل یونیورسٹی اور تشنگھوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے۔