ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو پوری پنجاب حکومت کو عدالت لے جاؤں گا: چوہدری حسین الہٰی

ق لیگ کے رہنما کا ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی پر پنجاب حکومت کو عدالتی کارروائی کا انتباہ

November 9, 2026 · قومی

ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو پوری پنجاب حکومت کو عدالت لے جاؤں گا: چوہدری حسین الہٰی ۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الہٰی نے کہا ہے کہ اگر انہیں ترقیاتی فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو وہ پوری پنجاب حکومت کو عدالت لے جائیں گے۔

گجرات کے علاقے اسلام نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ مریم نواز نے چوہدری سالک کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کے دور میں ان کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے 3 ارب روپے منظور کیے گئے تھے، جبکہ پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں گجرات کی ہر گلی میں ترقیاتی کام کروائے۔

چوہدری حسین الہٰی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے جہاز پر خرچ کردیے، لیکن اسے عوام کی کوئی فکر نہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کے حکمرانوں کو لاہور کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔