کراچی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ، سامان جل کر خاکستر

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

November 10, 2026 · قومی
کراچی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ، سامان جل کر خاکستر

کراچی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ، سامان جل کر خاکستر

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 12 میں کپڑوں کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر ڈی پی 55 میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں رکھا سامان جل کر تباہ ہوگیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔