عظمیٰ بخاری کی سالک حسین پر کڑی تنقید، استعفے دے کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ
چودھری خاندان کی وضع دار اور رکھ رکھاؤ والی سیاست کو ان دونوں بچوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے
عظمیٰ بخاری کی سالک حسین پر کڑی تنقید، استعفے دے کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چودھری خاندان کی وضع دار اور رکھ رکھاؤ والی سیاست کو ان دونوں بچوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ جس شریف خاندان نے انہیں چودھری بنایا، اسے دھوکہ دینے کی بھی ان کی ایک تاریخ ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سالک حسین کی گفتگو میں سیاسی رکھ رکھاؤ کے بجائے غیر سنجیدگی نمایاں ہے۔ خواتین کی تضحیک کرنے والے افراد وضع دار نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سالک حسین ایک ہفتے سے مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکے، اگر جواب نہیں دے سکتے تو وزارتوں سے استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ایک طرف کرپشن کے الزامات لگائے جاتے ہیں اور دوسری جانب فنڈز بھی مانگے جاتے ہیں، یہ دوہری سیاست کیسے چل سکتی ہے؟ ان کے مطابق مریم نواز نے گجرات میں ایسے ترقیاتی کام کروائے ہیں جو ظہور الٰہی، شجاعت حسین اور پرویز الٰہی اپنے طویل سیاسی ادوار میں نہیں کرسکے۔
عظمیٰ بخاری نے سالک حسین کو مشورہ دیا کہ ٹی وی پر بیانات دینے کے بجائے استعفے دیں اور اپوزیشن میں بیٹھیں، تب انہیں عملی سیاست کی مشکلات کا اندازہ ہوگا۔