کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان
سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑسکتی ہے، جبکہ کراچی میں جمعرات کو بھی ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں کو متاثر کررہا ہے، جس کے باعث سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمے کے مطابق جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے،
جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑسکتی ہے، جبکہ کراچی میں جمعرات کو بھی ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔