اسلام آباد:ترجمان توانائی ڈویژن نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی جگہ جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، 10 فیصد خسارے والے 61 فیصد فیڈرزپرلوڈشیڈنگ صفرہے۔ترجمان توانائی ڈویژن کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 18 ہزار432 میگاواٹ، پیداوار15 ہزار400 میگاواٹ ہے، جس کے بعد بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار32 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جب کہ یہ شارٹ فال پاورپلانٹس کی ٹیسٹنگ اورٹرپنگ کے باعث ہے۔ چشمہ تھری پاورپلانٹ بھی قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔