دفتر خارجہ کا امریکا کے ایران سے ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے پر ردعمل

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے امریکا کے ایران سے ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے پر ردعمل دیاہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ایران سے معاہدہ ختم کرنے پر معاملہ سلجھانے کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی، امریکی اقدام سے مذاکراتی عمل اور سفارتکاری پر اعتماد کمزور ہوگا۔ امریکا کی علحیدگی کے باوجود دیگرفریق معاہدے پر کاربند رہنے کیلئے رضامند ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اسلام آباد ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ تمام فریق معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کوئی راہ نکالیں گے۔