پی ٹی آئی کے پی کےمیں دوبارہ بھی حکومت بنائے گی۔پرویز خٹک

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاکہ کے پی کے میں حکومت بنانے کے لئے پر امید ہیں یہاں ہم دوبارہ اپنی حکومت بنالیں گے،ملک کے دیگر حصو ں میں بھی لوگ ہمارے ساتھ مل رہے ہیں پرامید ہوں کہ ہماری پوزیشن مستحکم ہوگی۔نئے انتخابا ت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ،اس میں کسی قسم کاتعطل نہیں ہوگا۔کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اسے درست سمجھتا ہوں ،آپ کا منشور دوسری پارٹی سے میچ کرتا ہے تو اتحاد بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔آئندہ الیکشن کے موقع پر انتخابات میں پارٹی میں شامل نئے نوجوان لوگوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی تو چاہتی ہی ہے کہ نوجوانوں کو آگے آنے کا پور اموقع دیا جائے ،گزشتہ انتخابات میں بھی ہم نئے اور نوجوان طبقے کے ساتھ میدان میں آئے تھے اس با ر بھی ایساہی ہوگا۔وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہناتھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمارے صوبے کے دوروں کے بعد واپس جاتے ہوئے ہمارے لوگوں کو شاباش دے کرگئے ہیں ،میں نے ان سے صرف اتنی درخواست کی تھی وہ ہمارا مقابلہ گزشتہ پانچ سالوں سے کرلیں آپ کو فرق کا پتا چل جائے گا۔صوبے میں قرضوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وفاقی حکومت نے سپورٹ نہیں کیا جو بھی قرضہ لیاوہ سارا ترقیاتی کاموں کے لئے تھا ،وہی منصوبے اس کو پے بیک بھی کریں گے ،اس کے علاوہ جتنے بھی بڑے منصوبے ہیں وہ وفاقی حکومت خو د بنارہی ہے۔