وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں نواز شریف کے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے،اپنے آپ کو ہندوستان کا آلہ کار نہ بننے دیں۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف کے بیان پر تنقید کرنے والوں نے خبر نہیں پڑھی،بھارتی اخبارات نے اپنے مقاصد کے لیے انٹرویوکو اچھالا،ہماری بدقسمتی ہے کہ بھارتی میڈیا پر جوکچھ چلا اس پر سارا معاملہ کھڑا کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے یہ نہیں کہا کہ ممبئی میں حملے کیلئے پاکستان سے لوگ گئے ، یہ بات غلط رپورٹ کی گئی ،ایک الگ سے کوئی بیان نہیں بلکہ پورا انٹرویو ہے،وہ ایسا ایشونہیں ہے جس کاصرف نوازشریف نے ذکرکیا ہے،جنرل مشرف ، عمران خان کی بھی باتیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جوآپ جو باتیں کررہے ہیں ان میں کوئی حقیقیت نہیں،غلط باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے،دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے والے کوغدار کہاجارہاہے،پاکستان کسی کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے،کسی کے پاس بھی غداری کا سرٹیفکیٹ دینے کا حق نہیں۔