پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے وضاحت لینے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان پر وزیراعظم سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آج اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وضاحت طلب کی جائے گی اور ان سے پوچھا جائے گا کہ وہ نوازشریف کےبیانیے کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ؟ ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف اس معاملے پر آج اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی اور اپنے چار مطالبات کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کو قائل کرے گی۔