اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان سے متعلق گزشتہ روز وزیراعظم کی ’میڈیا ٹاک‘ تھی جو سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کے متنازع بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کی جو میڈیا پر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔ اس حوالے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں تھی میڈیا ٹاک تھی نشر نہیں کرنی تھی۔