جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

 

اسلام آباد: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ 18مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا گیا-یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ اس دن اسرائیلی بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کا ہر فورم پر مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔