اصغر خان کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسد درانی کو آج تحقیقات کے لیےطلب کیا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جب کہ اسد درانی کے بھی آج پیش ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مرزا اسلم بیگ اور اسد رانی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز آج طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے احسان صادق تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں جب کہ کمیٹی میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کے لیے ڈائریکٹر لاء علی شیر جاکھرانی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔