پہلی سحری پر بھی شہر کے مختلف علاقے بجلی سے محروم

کراچی: پہلی سحری پر بھی شہر کے مختلف علاقے بجلی سے محروم رہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے روز بھی کراچی کے شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔ کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، گارڈن، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں بجلی معطل رہی۔ دوسری جانب کراچی میں رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب 8 دن تک پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔