لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے 9 اضلاع میں حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے 21 مئی کو جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سماعت میں درخواست گزار نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں کے وقت امیدوارسے مشاورت کی جاتی ہے اور اعتراضات کو سنا جاتا ہے لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں تبدیل کی گئیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے الیکشن کمیشن سے 21 مئی کوجواب طلب کرلیا۔