پی ٹی آئی نےمنصب کیخلاف طرز عمل پروزیراعظم سے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر منصب کے خلاف طرز عمل پر ان سے وضاحت طلب کی ہے ، پی ٹی آئی کے خط کے مطابق شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم ریاست سے وفاداری اور ریاستی مفادات کے ذمے دار ہیں اور آئین اور حلف وزیراعظم کو ریاست سے وفاداری کا پابند بناتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کی جانب سے خط رہنما عندلیب عباس نے لکھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے مکمل انحراف کیا ہے اور نواز شریف کی ریاست مخالف آواز میں آواز ملائی۔انہوںنے وزیراعظم سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین سے روگردانی پر شاہد خاقان عباسی خود کو منصب سے الگ کردیں، اگر وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے تو تحریک انصاف سپریم کورٹ سے فوری نوٹس کی استدعا کرے گی۔