ای سگریٹ عام سگریٹ سے زیادہ خطرناک ثابت ، ای سگریٹ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے ۔واضح رہے کہ اس کے علاوہ ای سگریٹ کے بارے میں عام لوگوں میں کافی حد تک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ روایتی نشے کی طرح انسانی جسم کونقصان نہیں پہنچاتی۔ حالانکہ کہ ماضی میں متعدد بار اس پر تحقیقات سامنے آچکی ہیں کہ الیکٹرانک سگریٹ سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے زیادہ تر خیالات غلط ہیں،تاہم ای سگریٹ پھٹنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔