سندھ میں تعلیم سے کھلواڑ- نئی کتابیں کباڑی کو فروخت

 

کراچی: کراچی میں طلبہ میں مفت تقسیم ہونے والی کتابیں کباڑی کو فروخت کردی گئیں، پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی کتابیں اور کاپیاں برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت کے باعث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غیر استعمال شدہ ہزاروں درسی کتابیں لانڈھی کراچی میں کباڑی کے گودام پہنچ گئیں۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر سے سجی کتابیں غریب طلبہ میں مفت تقسیم کی جانی تھیں۔ ڈی ایس پی لانڈھی لال بخش سولنگی کے مطابق کتابیں رضوان کباڑی کے گودام سے برآمد ہوئیں، جس نے اسے 12 روپے کلو کے حساب سے خریدا تھا جبکہ کتابوں کی مالیت کروڑوں میں ہے۔پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔