معدے کی مضبوطی اورنظام انہضام کو بہتر بنانے والی غذائیں

لندن:انسانی صحت کا دارومدار معدے کی مضبوطی پر ہوتا ہے اور اگر اس میں کوئی خرابی ہو جائے تو پھر ہم طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔معدے کے جملہ امراض مثلاًقبض، گیس، سینے کی جلن وغیرہ کی بنیادی وجہ ہمارا کھانا ہوتا ہے۔اگر کھانے میں غذائیت موجود ہو تو پھر نظام انہضام میں خرابی پیدا نہیں ہوتی۔آئیے آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا۔فائبر سے بھرپور اس سبزی میں بالکل بھی چکنائی نہیں ہوتی اورکیلوریزکی تعداد بھی بہت کم ہوتی ہے ۔ مٹروں کا استعمال آپ کے معدے کو بالکل ٹھیک رکھے گا۔پروٹین سے بھری اس غذا میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہے بلکہ یہ قبض دور کرنے کے ساتھ معدے کو ٹھیک رکھتی ہیں۔کالے چنےطاقت سے بھرپور ہونے کے علاوہ ان میں یہ خاصیت موجود ہے کہ ان کے استعمال سے معدہ ٹھیک رہتا ہے۔ان میں فائبر اور پروٹین کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہوتے ہیں۔بروکلی گوبھی کی طرح کی یہ سبزی سینے کی جلن کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور ساتھ ہی یہ ہماری بھوک کو بھی بڑھاتی ہے۔رس بھریز میں انٹی آکسیڈینٹ اور سینے کی جلن سے نجات دلانے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔ان کے استعما ل سے کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے اور اچھا کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر آپ خالی پیٹ صبح کے وقت جو کا دلیہ کھائیں تو سینے کی جلن سے نجات ملنے کے ساتھ قبض بھی دور ہوتی ہے۔ناشپاتی میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اسے کھانے سے آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے اور مزید کسی اور چیز کے کھانے کی طلب نہیں رہتی جس کی وجہ سے کھانا کم کھایا جاتا ہے اور وزن میں کمی ہوجاتی ہے۔چاروں مغزاگر باداموں کے ساتھ ان کا استعمال ناشتے میں کیا جائے تو سارا دن معدہ تروتازہ رہتا ہے۔