اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب مانیٹرنگ ٹیموں کے لئے ناموں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔ دوسری جانب انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے مانیٹرنگ ٹیموں کے لئے نام مانگ لئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ عدلیہ سے ہٹ کر بھی سرکاری محکموں کے ایماندار لوگوں کے نام دیئے جاسکتے ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے مانیٹرنگ ٹیموں کے لئے نام بھجوا دیئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ ٹیموں کے ناموں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لئے فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کر دی گئی ہے۔