بھیرہ میں ورکرز کنونشن میں عدم شرکت پر مریم نواز کی معذرت

 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے بھیر ہ میں پارٹی ورکرز کنونشن میں عدم شرکت پر معذر ت کااظہارکرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ باامر مجبوری آدھے راستے سے واپس جانا پڑاجس پر میاں صاحب اور میری طرف سے بھیرہ کے بہنوں بھائیوں بزرگوں سے بہت معذرت اورپیرحسنات شاہ صاحب سے بھی معذرت۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھیرہ میں آج ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی خطاب کرنا تھا ۔