پیمرا نے ڈاکٹر عامر لیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی

 

اسلام آباد : پیمرا نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر ڈاکٹر عامر لیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھارتی ریاست گجرات سے ایک شخص کی براہ راست کال لی گئی جس میں اس شخص نے حضرت علی ؓ سے متعلق سوال کیا جسے بغیر روکے ٹوکے یا تاخیر کے براہ راست چلایا گیا اور اس سوال کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتہائی غیر ذمہ درانہ الفاظ استعمال کیے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں،

پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں ڈاکٹر عامرلیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ہدایات جاری کی گئیں ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت مذکورہ نجی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام میں نہیں آ سکتے جبکہ دیگر چینلز بھی انہیں اپنے پروگرا میں بطور مہمان نہیں بلائیں ۔