پانی کی قلت ،کسانوں کی فصلیں سوکھنے کا خدشہ پیداہوگیا

اسلام آباد: بجلی کے صارفین اورکسانوں کیلئے خبرہےکہ پانی کی قلت سے فصلیں سوکھنے کا خدشہ پیداہوگیاہے،پانی کا بحران ملک کو زرعی پیداوار کے کڑے امتحان میں ڈال سکتا ہے ۔

کیوں کہ ملک کےآبی ذخائر صرف 30 فیصد رہ گئے، سندھ کو 70 فیصد،پنجاب کو65 فیصدقلت آب کا سامنا ہوگا۔ارسانےوارننگ جاری کردی ہےکہ زرعی شعبے کوپانی کی70 فیصد قلت کا سامناہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال مئی میں 36 لاکھ ایکڑفٹ پانی دستیاب تھاجو رواں سال مئی میں صرف 2 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

کپاس ، چاول اور گنا سمیت ملک کی کماؤ فصلیں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ربیع سیزن میں بہتر پیداوار کیلئے مون سون بارشوں پر سارا انحصارکیاجارہاہے۔