اسلام آباد:گلگت بلتستان آرڈر 2018 پر احتجاج، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا ہے،
احتجاجی مراسلےمیں کہا گیاہے کہ گلگت بلتستان آرڈر پر پراپیگنڈے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔
جی بی آرڈر کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ احتجاج کے بجائے بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کرتے ہوئے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ چھوڑنے کیلئے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتا رہے گا۔
بھارت کے طرزعمل سے دونوں ممالک کے درمیان یہ دیرینہ تنازع حل ہو سکتا ہے۔