اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی بدعنوانی بے نقاب کرنے کے لیے الگ ادارہ بنانا ہوگا،انہوں نے کہاکہ ان 11 کمپنیوں کے آڈٹ کے نتیجے میں 166 ارب کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، جس سے اصل بے ضابطگیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پنجاب کے تمام کلیدی وزراء اور ایم پی ایز اپنے بھائیوں، بیویوں اور قریبی رشتہ داروں کے ذریعے اس دھندے میں ملوث ہیں، جس کی مکمل تفتیش کے لیے ہمیں ایک الگ وزارت درکار ہے۔